کارگل کے محاذ پر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
Comments are closed.