اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
درخواست کی آج ہوئی سماعت میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا استعفیٰ عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل حنیف عباسی نے عدالت کو بتایا کہ حنیف عباسی کے مستعفی ہونے پر درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی۔
اس درخواست کے تناظر میں عدالت نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.