
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روکنے کے حکم امتناع میں 2 جون تک توسیع کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب تک سزا ختم نہیں ہوتی تب تک یہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا تھا کہ عدالت ایگزیکٹو کے معاملے میں نہیں پڑتی، یہ تو ان کو خود ہی دیکھنا چاہیے۔
Comments are closed.