بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حنا پرویز بٹ کا پسندیدہ بیٹسمین کون؟

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے پسندیدہ بیٹسمین کا نام بتا دیا۔

لاہور سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اُمید ہے آج کے میچ میں بھی ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، بابر اعظم بہترین کپتانی سے ٹیم کو آگے لے کر گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امید ہے شاہین آفریدی گزشتہ میچز کی طرح اچھی بولنگ کریں گے۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔

آخر میں حنا پرویز بٹ نے اپنے پسندیدہ بیٹسمین کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ بیسٹمین محمد رضوان ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.