پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کی جیت اور ن لیگ کی ہار پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
پنجاب میں ضمنی الیکشن سے کچھ دن قبل ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’روندو‘ قرار دینے والی حنا پرویز بٹ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جماعت کی ہار کو کھلے دل سے تسلیم کر لیا۔
14 جولائی کو حنا پرویز بٹ کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو:
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ن لیگی کارکُن نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جیت کے بعد متعدد ٹوئٹس کیے ہیں۔
حنا پرویز بٹ کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو جیت پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے، لیگی کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا، ان شاء اللّٰہ شیر دوبارہ آئے گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’سیاست کو سیاست رہنا چاہیے، دشمنی نہیں بنانا چاہیے، بعض اوقات سیاست میں تلخی بھی آتی ہے مگر آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں، احترام قائم رہنا چاہیے، ایک دوسرے کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے‘
حنا پرویز بٹ نے اس مشکل وقت میں اپنی جماعت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ’تم جیتو یا ہارو سنو! ہمیں تم سے پیار ہے، مسلم لیگ (ن)‘۔
Comments are closed.