وزیر مملکت برائے امور خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر نے پیرس میں فرانس کی قومی اسمبلی میں خارجہ امور کمیشن کے صدر مسٹر جین لوئس بورلانگس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، پاکستان میں سیلابی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں وزیر مملکت نے پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں فرانسیسی دانشوروں، تھنک ٹینکس کے ارکان اور سکالرز کے ایک گروپ سے بات چیت کی۔
جس کے دوران قومی، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.