ارجنٹینا کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں، حملہ آور نے پستول سے نشانہ لیا لیکن گولی نہ چل سکی۔
نائب صدر دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتریں جہاں پہلے ہی سیکڑوں لوگوں کا ہجوم موجود تھا، اس دوران ملزم نے ان پر فائرنگ کی کوشش کی۔
ملزم کی شناخت 35 سالہ برازیلی شخص کے طور پر ہوئی ہے، پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
کرسٹینا فرنینڈس 2007ء سے 2015ء تک ملک کی صدر تھیں، وہ کرپشن مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔
ملک کے صدر البرٹو فرنینڈس نے کہا کہ 1983ء کے دوران ملک میں جمہوریت کی بحالی کے بعد ہونے والا یہ سب سے تشویشناک واقعہ ہے۔
Comments are closed.