اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی غزہ میں موجود ساس نے انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ویڈیو ہو.
برٹش پاکستانی رہنما کی ساس نے کہا کہ جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہر شخص یہاں سے جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ دس لاکھ لوگوں کے پاس نہ کچھ کھانے کو ہے نہ پینے کو پانی، ایسے میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔
حمزہ یوسف کی ساس نے کہا کہ بہت سے لوگ تو نقل مکانی کررہے ہیں مگر ان زخمیوں اور بیماروں کا کیا ہوگا جو یہاں اسپتالوں میں ہیں۔
حمزہ کی ساس نے عالمی ضمیر جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا کہ انسانیت کہاں گئی، اس اکیسویں صدی کے دور میں لوگوں کے دلوں کو کیا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ خدا ہم پر رحم کرے۔
Comments are closed.