جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم کو ہوا، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون پر وار کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ممبران نے کل گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا اور ووٹ خراب کردیا۔

شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا میں ابھی تک مریم کے جلسے، استعفے، دھمکیاں سینیٹ الیکشن، سب ناکام ہوگئے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.