پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔
حمزہ شہباز کے افطار ڈنر میں ن لیگ، پی ٹی آئی ترین گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔
اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، حمزہ شہباز نے دوران گفتگو کہا کہ حکومت کے تاخیری حربے ناکام رہیں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی 202 سے زائد ارکان اسمبلی کی پارلیمانی طاقت متحد ہے، وفاق میں حکومت کو شکست فاش ہوئی پنجاب میں بھی ان کا یہی مقدر ہے۔
Comments are closed.