بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف مارچ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی قیادت میں ارکان نے مہنگائی کے خلاف لاہور میں مارچ نکالا ہے۔

حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے ارکانِ پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس سے ڈیوٹی فری شاپ تک مارچ کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غریب کےلیے بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

نون لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید مارچ میں شرکت کرنے کے لیے احتجاجاً سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔

رکنِ پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم مارچ میں چوڑیاں لے کر آئیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا کریں عوام کو اس حکومتی عذاب سے نجات ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے عام آدمی کو موت کے منہ تک پہنچا دیا ہے۔

راحیلہ خادم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سب مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.