بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد پر مونس الہٰی کی طنزیہ مبارکباد

 لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے دوران 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر مونس الہٰی نے طنزیہ مبارکباد دی ہے۔

قرارداد پاس ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز کو مبارک ہو۔

اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہوکر قرار داد کی منظوری دی۔ ہال ‘وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔

اجلاس میں شریک ارکان نے کھڑے ہوکر قرارداد کی منظوری دی، ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں، مریم نواز نے حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.