وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں پانی کی کمی سے متعلق عوامی شکایات پر برہم ہوگئے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، دوران اجلاس پانی کی کمی والے علاقوں میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوران اجلاس واٹر سپلائی واسا اور فلٹریشن پلانٹ پاک اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے حکم دیا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران ٹیوب ویل جنریٹرز پر چلائے جائیں اور ہدایت کی کہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ واٹر سپلائی، جنریٹر کا ڈیزل چوری روکنے کے لیے فول پروف نظام بنایا جائے، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ سے باغبان پورہ اور دیگر علاقوں میں 10 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صارفین کا استعمال مدنظر رکھ کر واٹر سپلائی کے اوقات کار متعین کیے جائیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔
Comments are closed.