پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 30 حلقوں کیلئے917 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے پی پی14، پی پی147، پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ مریم نواز نے حلقہ پی پی 63 سے فارم حاصل کرلیے ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف 27 مارچ تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔
ایپلٹ ٹریبونل 3 اپریل تک اپیلوں کے فیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی، 5 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ 5 اپریل کو ہی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔
6 اپریل کو مدمقابل امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔
Comments are closed.