پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان کے گروپ سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔
عون چوہدری اور دیگر ارکان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے ترین گروپ کو پرویزالہٰی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔
دوسری جانب عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کردیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.