وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بہاولپور روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
حمزہ شہباز بہاولپور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سرپرائز وزٹ بھی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب بہاولپور میں میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈیزل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.