گورنر ہاؤس لاہور میں آج حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، اس موقع پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
مال روڈ پر گورنر ہاؤس آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہے۔
نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے سلسلے میں گورنر ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے گورنر ہاؤس، سی ایم سیکریٹریٹ اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Comments are closed.