جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حماس 13 اسرائیلی اور 7 غیر ملکی یرغمالی رہا کرنے پر آمادہ

حماس 13 اسرائیلی اور 7 غیر ملکی یرغمالی رہا کرنے پر آمادہ ہوگئی۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق رکاوٹ امریکا، قطر اور مصر کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو شہید  اور 7 کو زخمی کردیا تھا، جس سے یرغمالیوں کی رہائی کا عمل خطرے میں پڑ گیا تھا۔

ادھر نیدر لینڈز کی سب سے بڑی پارٹی کے انتہاپسند لیڈر گیرٹ ویلڈرز (Geert Wilders) نے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو آزاد فلسطینی ریاست نہیں ملنی چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے فلسطینیوں کو اردن میں بسانے کا مسلم دشمن نظریہ پیش کیا اور اسرائیل کی محبت میں اردن کو فلسطین قرار دے ڈالا۔

یورپ سمیت عالمی برادری فلسطین پر فلسطینیوں کاحق تسلیم کرتی ہے، بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی قراردادیں اقوام متحدہ میں منظور کی جاچکی ہیں۔ 

دوسرین جانب گیرٹ ویلڈرز  کے بیان پر عرب دنیا نے شدید مذمت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.