ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کا حماس کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں پارٹنرز کے ذریعے حماس تک پیغام پہنچاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حماس سے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد ملنا شروع ہوگئی ہے، چاہتے ہیں امدادی قافلے جاری رہیں۔ غزہ میں شہری و طبی سہولیات کی جگہوں کی حفاظت کے لئے طریقہ کار تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.