اسرائیل میں حماس نے ایک اور کارروائی کردی، عسقلان شہر میں 15 اسرائیلوں کو ہلاک کردیا، حماس نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے کی نئی ویڈیو بھی جاری کردی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کے 4 ارکان شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے مزاحمت کاروں نے فوجی اڈے میں موجود بکتر بند اور بھاری ہتھیار پر قبضہ کیا، اسرائیل کے 8 شہروں میں اب بھی اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے مز احمت کاروں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق حماس نے ایک اور اسرائیلی شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا، حماس کی کارروائیوں میں سینئر فوجی افسر سمیت 50 سے زائد فوجی اور 600 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے فلسطینیوں کو 12 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے اورحماس کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے فرمان پر بھی دستخط کردیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس میں فوجیوں سمیت 290 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 1 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔
Comments are closed.