فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت، تباہی اور نسلی تطہیر کو مسترد کرنے کے لیے آواز اٹھائیں۔
حماس نے کہا بیروت میں شہید رہنما صالح العاروری اور ساتھیوں کے قتل کی مذمت کی جائے۔ اسرائیل کواسلحہ فراہم کرنے پر امریکا اور دوسرے ملکوں کی مذمت کی جائے۔
حماس نے کہا غزہ میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی شدت اب تمام وضاحتوں سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیلی جارحیت تمام بین الاقوامی اصولوں، قوانین اور حدود کو پار کر چکی ہے۔
حماس نے کہا اسرائیل انسانیت اور اقدار کے لیے خطرہ بن گیا ہے، اس کے وحشیانہ عمل کو روکا جائے۔
Comments are closed.