فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بحیرہ احمر میں امریکی قیادت میں بحری اتحاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کی پشت پناہی کرنا ہے۔
ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس مشکوک اتحاد سے خود کو دور رکھیں۔
حماس کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کےلئے یمن میں اپنے بھائیوں کے جرأت مندانہ موقف کو سراہتے ہیں۔ لبنان، عراق، شام میں مزاحمتی گروہوں کو فلسطینی عوام کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جھنڈے والے جہازوں کو روکنے کے ملائیشیا کے موقف کو سراہتے ہیں، یہ ایک جرات مندانہ موقف ہے اور ہم تمام ممالک غزہ میں فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف ایسا ہی موقف اپنائیں۔
Comments are closed.