ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

حماس نے اسرائیلی فوج کے میجر جنرل کو یرغمال بنالیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملوں میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنالیا گیا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

احمد الربعی نے کہا کہ فلسطینی اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،

میجر جنرل  نمرود الونی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) ڈیپتھ کور اور ملٹری کالجز کے سربراہ ہیں، انہیں اس سال کے شروع میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تعینات کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 270 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.