جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حماس فلسطین کاز کی حمایت پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہے، خالد قدومی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا ہے کہ حماس فلسطین کاز کی حمایت پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہے۔ دنیا بھر کے عوام امریکی حکومت سے مطالبہ کریں گے غزہ میں جارحیت بند کی جائے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر مریم نے کی۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں میں 5 فوجی ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ کے عوام پانی سے محروم ہیں ہم دنیا بھر کے عوام سے کہتے ہیں کہ امریکی حکومت سے مطالبہ کریں کہ غزہ میں جارحیت کو بند کیا جائے۔

ترجمان حماس نے یہ بھی کہا کہ حماس اسرائیل کے مقابلے سے پیھے نہیں ہٹے گی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطین کی حمایت کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

اسرائیل نامنظور ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موٹر سائیکلوں اور کاروں پر ریلی کار ساز سے مزار قائد پہنچی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل نامنظور اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویریں چسپاں تھیں۔ پلے کارڈز پر غزہ میں بچوں کا قتل عام بند کرو کے نعرے بھی آویزاں تھے۔

 ریلی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.