منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

حماس حملوں سے اسرائیل کا تجارتی پہیہ رکنے لگا

اسرائیل پر حماس کے تباہ کن حملے کے بعد امریکی اور بین الاقوامی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں روک دیں۔

حماس حملوں سے اسرائیل کا تجارتی پہیہ بھی رکنے لگا، غزہ کے قریب واقع اہم اشکلون پورٹ بند ہوگئی ہے۔

غزہ کے مکمل محاصرے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کی دوسری بڑی گیس فیلڈ سے پیداوار روک دی گئی ہے، حماس کے حملے سے مشرق وسطی میں صورتحال، بھارت، مشرق وسطی یورپ اقتصادی راہداری منصوبےکو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی راہداری (IMEC) کا اعلان نئی دہلی میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.