بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر کی سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن پر تنقید، مودی سرکار جیسا قدم قرار دیدیا

وفاقی وزیر حماد اظہر نے سندھ حکومت اقدامات کو نریندر مودی سرکار جیسا قرار دے دیا۔

حماد اظہر نے ایک بیان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے سندھ حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ وبا سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت ویسا ہی کررہی ہے جیسا نریندر مودی سرکار نے گزشتہ سال کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عالمی سطح پر وبا سے نمٹا جارہا ہے۔

دوسری طرف حماد اظہر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سندھ حکومت جزوی لاک ڈاؤن کے فیصلے پر تنقید کی ۔

انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کا ٹوئٹ شیئر کیا۔

جس میں حلیم عادل شیخ نے سپر ہائی وے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سے 35 کلومیٹر دور کاٹھور پر اندرون مُلک سے کراچی آنے والی بسوں کو روک لیا گیا، جس سے مسافر در بدر ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.