پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر توانائی اور وزیر پیٹرولیم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی اور وزیر پیٹرولیم فوری استعفیٰ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاور پلانٹ جو پی ٹی آئی کے دور میں کبھی بند نہیں ہوئے وہ اب بند ہیں، جن میں سی پیک کے بھی پلانٹ شامل ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدانتظامی کی انتہا ہوچکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ اگلے ماہ تک بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز نہیں ہے، اگر مالی وسائل فراہم کردیے جائيں تو 48 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب کے الیکٹرک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شہر میں آئندہ آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ سکتی ہے، قدرتی گیس کی سپلائی صفر ہوجانے پر بعض پیداواری پلانٹ بند ہیں، صنعتی علاقے جو ابھی تک مستثنیٰ ہیں انہیں بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.