فیصل آباد ریجن میں لوڈشیڈنگ اور فیڈرز کی مرمت میں تاخیر کے معاملے پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ایکشن پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سی ای او ارشد منیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز فیصل آباد اور گرد و نواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فیسکو بورڈ کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کل تک قائمقام سی ای او فیسکو تعینات کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کے روز خراب فیڈرز کی مرمت میں تاخیر برتنے پر انکوائری کروائی جائے گی۔
Comments are closed.