burley bike hookup what is the best gay hookup app hookup Blooming Grove hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر نے پی ٹی آئی حکومت کے بڑے اقدامات گنوادیے

وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف حکومت کے بڑے بڑے اقدامات گنوادیے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی کٹھ پتلی حکومت کو قائم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں اپنے قصیدے پڑھے، میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ زرمبادلہ کے ذخائر ان کے دور سے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ فیٹف کی جو تلوار ان کی حکومت نے لٹکائی، اس چیلنج کو ہم نے پورا کیا، ہم نے سب سے سستا آر ایل این جی کا سودا قطر سے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ایل این جی کے سودے مہنگے ہوئے، یہ ملک ان لوگوں کا ایک اور عرصہ برداشت کرنے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کارکے کے جرمانے کو ہم نے معاف کروایا جبکہ ریکوڈک میں ہم نے 10ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.