وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے خود بتادیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’میرے بےہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی، روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے۔‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب الحمدللہ بلکل ٹھیک ہوں۔ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا بےحد شکریہ۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ حماد اظہر وزیراعظم ہاؤس میں بے ہوش ہو گئے، وفاقی وزیر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوئے۔
کہا جارہا تھا کہ 41 سالہ حماد اظہر کو وزیراعظم ہاؤس میں طبی امداد بھی دی گئی۔
Comments are closed.