پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کو چکما دے کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں پولیس نے حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے کو روک لیا، تاہم دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس کو چکما دینے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کے قریب قافلے کو روکا گیا، قافلےکے ساتھ موجود 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر اپنی گاڑیاں وہیں چھوڑ گئے، پولیس نے حماد اظہر اور یاسمین راشد کی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔
Comments are closed.