app for plane hookups secure hookup site hookup Hawleyville casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر اور اسد قیصر کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات میں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اسد قیصر کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس کی تفصیل بھی جمع کرائیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے 11 روز میں حماد اظہر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.