کراچی میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپے کے دوران کارکن اعجاز کو حراست میں لے کر غائب کرنے کے کیس میں عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 15 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن حکام چھاپے کے دوران کارکن اعجاز کو ساتھ لے گئے تھے، اعجاز سے متعلق تھانوں اور اینٹی کرپشن سے معلومات کی کوشش کی، مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔
درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ اعجاز کو تاحال نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا نہ ہی کسی تھانے میں وہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں کارکن کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیا گیا ہو۔
وکیل درخواست گزار کے دلائل کی روشنی میں عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے واقعے سے متعلق رپورٹ 15جون تک طلب کرلی۔
Comments are closed.