پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لیے جب چاہیں بُلا لیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے خط میں یہ بھی کہا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 30 دن سے کم رہ گئے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت قانون کا حصہ ہے، مشاورت کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچھ روز قبل نگراں وزیراعلیٰ کے نام کےلیے اپوزیشن لیڈر کے ویڈیو بیان کو ناکافی قرار دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ سامنے آکر نام پیش کریں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے رعنا انصار کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرتے ہوئے، اسپیکر کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا خلا ہے، اگر حلیم عادل شیخ آجاتے ہیں تو ایم کیو ایم کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Comments are closed.