جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں ضلع شرقی این اے 238 سے اُن کے موکل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اعتراض کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ، رکن الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی اور دیگر متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

مراسلے میں ضلع شرقی این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اعتراض کیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے ہمیں حلیم عادل کے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق کوئی اعتراض نہیں بتایا گیا، نہ ہی اس کی کوئی رسید دی گئی۔

مراسلے میں دعویٰ کیا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے خلاف قانون فیصلے کے وقت سب کو باہر نکال دیا جبکہ جن لوگوں نے اعتراض کیا ان کی صرف درخواست موجود تھی جبکہ وہ خود موجود نہیں تھے۔

مراسلے میں حلیم عادل شیخ کے کاغذات منظور کرنے اور فیصلے کی رسید فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.