پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کو پولیس ہراساں کررہی ہے، سندھ حکومت کے شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کو ضمانت ملی تو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے اندر یہ ظالمانہ نظام کب تک چلے گا، اسلام آباد کے وزیراعظم نے جو سلسلہ چلایا وہ اب سندھ میں ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹے مقدمے بنارہے ہیں ان کیخلاف سچے مقدمات موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی پی نے قسم کھائی ہے کہ کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے۔
Comments are closed.