بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کی بازیابی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو لاہور سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گزشتہ رات اٹھایا تھا۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کوان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.