اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے دعا بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
بیٹے کی ولادت پرحلیم عادل شیخ نے اپنی پارٹی کی ایم پی اے دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے۔ شادی 2018 کے الیکشن کے بعد کی۔
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں کامل حلیم شیخ تحریر ہے۔
اس سلسلے میں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انہوں نے دعا بھٹو سے شادی کی ہے اور ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ جب چاہتے اپنی شادی کو ظاہر کر سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دعا بھٹو سے شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی ہے۔
Comments are closed.