ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

حلقہ پی پی 51: لوگوں نے پریذائڈنگ افسر کو ووٹ تھیلے میں لے جاتے ہوئے پکڑلیا

حلقہ پی پی 51 پر انتخابات کے دوران لوگوں نے ایک پریذائڈنگ افسر کو ووٹ تھیلے میں بند کر کے لے جاتے ہوئے پکڑلیا۔

پریذائڈنگ افسر ووٹوں سے بھرا تھیلا باہر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

این اے 75 میں تین رکنی کمیٹی انکوائری کے بعد رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کرے گی۔

 لوگوں نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھا کہ ووٹ لے کر کہاں جارہے ہیں تو سوالات کا کوئی جواب نہ بن پایا۔

گذشتہ روز سیالکوٹ کےحلقہ این اے75 میں تین مقامات پر ہوائی اور ایک مقام پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

گوئندکے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ 9 مقامات پر جھگڑے ہوئے، پولیس نے رپورٹ  آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.