بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس آج دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کو الیکشن کے لیے بہترین ماحول بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے، ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ نگراں حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کے نام بھی خط لکھا ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلوں کا حکم دیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق وہ تمام انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.