بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلقہ بندیوں میں من مرضی کی باتیں من گھڑت ہیں، الیکشن کمشنر سرگودھا

ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا عامر جاوید نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں من مرضی کی باتیں من گھڑت ہیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت میں عامر جاوید نے کہا کہ ضلع میں عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست 6 لاکھ کی آبادی پر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں عام انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلی کی نشست ڈھائی لاکھ کی آبادی پر بنی ہے، حلقہ بندیوں میں من مرضی کی باتیں من گھڑت ہیں۔

ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 14 لاکھ مرد اور 12 لاکھ خواتین اور 3 خواجہ سراؤں کے ووٹ درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.