مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب الیکشن نزدیک ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں، الیکشن ضرور ہوں گے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جنوری کے آخری عشرے میں الیکشن ہیں، ووٹ کو عزت ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ووٹ کی عزت چھینی گئی، یقینی بنائیں گے ووٹ کی عزت آئندہ پامال نا ہو۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو لایا گیا جس نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، وقت لگے گا کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام ہو۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی جنگ لڑنی ہے، اب آہستہ آہستہ ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کیلئے صبح شام دعا کریں، اللّٰہ کامیاب کرے۔
Comments are closed.