اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید کا کہنا ہے کہ آئین کسی منحرف رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والوں کو روکا نہیں جاسکتا۔
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ حلفاً کہتا ہوں، تحریک عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ کے سامنے کوئی ہجوم نہیں ہوگا، کسی رکن کو اسمبلی آتے ہوئے ہجوم کا سامنا نہیں ہوگا۔
جسٹس منیب نے کہا، صرف تحریک عدم اعتماد والے دن نہیں، باقی اجلاس کے دنوں میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل نے اس کی بھی یقین دہانی کرادی۔
تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت میں
بار کے وکیل نے کہا، 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر اسپیکر نے آئین توڑا آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مرتکب ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جن پر پہلے آرٹیکل 6 لگا ہے اس پر تو عمل کروالیں، چیف جسٹس اٹارنی جنرل کے اس تبصرے پر مسکرادیئے۔
Comments are closed.