بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حق دو کراچی کو مہم، جماعت اسلامی کے 50 مقامات پر دھرنے

جماعت اسلامی کراچی نے ’حق دو کراچی کو‘ مہم کے تحت شہر میں 50 مقامات پر دھرنے دیے۔

حیدری، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، واٹرپمپ چورنگی اور الآصف اسکوائر پر دھرنے دیے گئے۔

جماعت اسلامی نے جوہر موڑ، ڈسکو بیکری، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، ریگل چوک صدر، آگرہ تاج، گارڈن، کالا پل، ماڑی پور روڈ پر بھی دھرنے دیے۔

حق دو کراچی کو مہم کے تحت اورنگی ٹاؤن نمبر 5، کٹی پہاڑی، قصبہ کالونی، گرم چشمہ منگھو پیر، کالا بورڈ سعود آباد، اللّٰہ والا چورنگی، گلشن حدید میں دھرنے ہوئے۔

جماعت اسلامی نے کورنگی ڈھائی، شاہراہِ قائدین نورانی چورنگی پر بھی دھرنا دیا گیا، شہر بھر میں ہونے والے دھرنوں میں کارکنوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

50 سے زائد مقامات پر ہونے والے دھرنے سے جماعت اسلامی کراچی کے سینئر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.