ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

حقیقی آزادی کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  حقیقی آزادی کی تحریک پاکستانیوں کے لیے ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز اوپر نہیں ہوتی، انصاف قوموں کو آزاد کرتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کل وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا، کل ساڑھے چار بجے وزیرآباد میں عوام سے خطاب کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.