بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حقیقت سے قریب ترین قرار دی جانے والی آئل پینٹنگ

پینٹنگز حقیقی خوبصورت نظاروں کو قید کرلینے کا ایک فن ہے جسے متعدد افراد بڑے شوق سے سیکھتے اور بناتے ہیں۔

پینٹنگ آرٹ کو ایک مکمل شعبے کی سی اہمیت حاصل ہے، پینٹنگز متعدد طریقوں سے کی جاتی ہے اور ان فن پاروں اور شاہکاروں کی قدر  فن سے لگاؤ رکھنے والے ہی جانتے ہیں۔

دنیا میں کئی فنکاروں نے اس فن کے ذریعے نام کمایا ہے، اس فن کی دنیا سے ایسا ہی ایک نام چین کے بااثر فنکار لینگ جون کا ہے۔

لینگ جون کی جانب سے بنائی گئی ایک چینی خاتون کی آئل پینٹنگ کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے جس کی وجہ اس پینٹنگ کا حقیقت سے قریب تر ہونا ہے۔

اس پینٹنگ کو متعدد ماہرین کی جانب سے ’میگنی فائنگ گلاس‘ (magnifying glass) کے ذریعے بھی جانچا جا چکا ہے مگر اس پینٹنگ میں کہیں کسی بھی ماہر کو کوئی جھول، غلطی یا کمی نظر نہیں آئی ہے۔

اسی لیے اسے دنیا کی بہترین اور حقیقت سے قریب ترین آئل پینٹنگ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس پینٹنگ کے خالق لینگ جون حقیقت سے قریب ترین پینٹنگز بنانے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، لینگ جون کو ایسی پینٹنگ بنانے میں آدھے دن سے لے کر ایک ماہ تک کا وقت درکار ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.