بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ کی بال پر وارنر کا چھکا، ہربھجن کا ردّعمل سامنے آگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے متنازع شاٹ پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا ردّعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر  ڈیوڈ وارنر کی متنازع شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا۔‘

ہربھجن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ’ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گرچہ یہ قوانین کے مطابق تھا لیکن اس کے باوجود بھی وارنر کو گیند کو نظرانداز کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔‘

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔

ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔

ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اہم مشورہ دے دیا۔

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.