بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ نے بھارت کو دنیائے کرکٹ کا لاڈلہ کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کو کرکٹ کی دنیا کا لاڈلہ کہہ دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں  جو کمانے والا ہوتا ہے وہ سب کا لاڈلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آمدنی بنانے والا ملک ہے، دنیا میں جس کو بھی انڈین بورڈ کی اسپانسرشپ مل جاتی ہے اس کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔

حفیظ نے روہت شرما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارتی کپتان روہت شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھبرائے ہوئے اور شدید دباؤ کا شکار ہیں مجھے نہیں لگتا وہ طویل عرصے کے لیے کپتانی کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما پر زیادہ دباؤ ہے جس سے وہ کنفیوژ نظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دباؤ ہے۔

حفیظ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن اس فتح کے باوجود کپتان پر دباؤ کے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.