بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے عوام پر مہنگائی کا عذاب ہے، اس عظیم حکومت نے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا، مگر حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں ہے۔

کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ ایم کیوایم کے سابق ایم پی اے کورنگی سید وقار شاہ، شاہد خان سواتی، ہزارہ اسٹوڈنٹس سندھ کے صدر زاہد رشید خان و دیگر نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ مختلف جماعتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جب سینیٹ چیئرمین کے انتخابات ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نہیں بنی تھی، پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں 21 اراکین ہیں، 2 عوامی نیشنل پارٹی کے تھے، ایک جماعت اسلامی اور 2 فاٹا اراکین یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ چھ ماہ پہلے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا گیا، پہلے مہنگائی نہیں تھی، تاہم حفیظ شیخ کو ہٹانے کی بنیاد مہنگائی نہیں ہے، بلکہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جیت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سینیٹ کے الیکشن میں، میں نے کہا تھا کہ ہم ووٹ سب سے مانگیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.