حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 809 ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں لاہور میں ان کے حجرہ اعتکاف میں رسم غسل کی تقریب ہوئی۔
تقریب حضرت داتا گنج بخش کے مزار کے احاطے میں اس جگہ ہوئی جہاں خواجہ معین الدین چشتی نے چلہ کشی کی تھی۔
تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی نذیر احمد چوہان ، ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ صوفیا کی تعلیمات کے ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔
خواجہ معین الدین چشتی قافلہ شریعت کے سرخیل اور برصغیرمیں سماجی انقلاب کے بانی تھے۔
Comments are closed.